گاندربل: ویجلنس بیداری ہفتہ کے سلسلے میں سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر (سی یو کے) کے وائس چانسلر پروفیسر فاروق احمد شاہ نے گاندربل گرین کیمپس سے آرٹس کیمپس تک طلبہ کی ایک ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس ریلی کا اہتمام یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے باہمی اشتراک سے کیا گیا تھا۔ CUK Students Rally against Corruption
ریلی سے قبل خطاب کرتے ہوئے پروفیسر فاروق احمد شاہ نے کہا کہ ’’ریلی کے انعقاد کا مقصد عوام کو رشوت کے مضر اثرات سے آگاہ کرنا ہے۔‘‘ انہوں نے متعلقہ افسران سے ’’سرکاری دفاتر میں ہونے والی بدعنوانی سے سختی سے نمٹنے اور ملوث افراد کو قانون کے تحت سخت سزا‘‘ دئے جانے کی سفارش کی۔ فائنانس آفیسر اور ڈین ڈی ایس ڈبلیو، ڈاکٹر معراج الدین شاہ نے کہا کہ ریلی کا انعقاد ویجیلنس بیداری ہفتہ کی نسبت سے کیا جا رہا ہے۔ ریلی میں شامل طلبہ نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر رشوت اور بدعنوانی کے خاتمے سے متعلق نعرے درج تھے۔ Central University Students organised Rally
مزید پڑھیں: Vigilance Awareness Programme ویجیلنس بیداری ہفتہ کی نسبت سے پلوامہ میں تقریب منعقد