ETV Bharat / state

برفباری کے بعد سونہ مرگ - لیہہ شاہراہ کی بحالی کا کام جاری - سونہ مرگ برفباری

حکام کا کہنا ہے کہ سرینگر لیہہ شاہراہ پر پوری طرح سے برف ہٹائے جانے تک زوجیلا درہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت کو معطل رکھا جائے گا۔

برفباری کے بعد سونہ مرگ - لیہہ شاہراہ کی بحالی کا کام جاری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 4, 2023, 5:30 PM IST

برفباری کے بعد سونہ مرگ - لیہہ شاہراہ کی بحالی کا کام جاری

گاندربل (جموں کشمیر) : محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے دیگر مقامات کی طرح وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں بھی برف و باراں ہوئی۔ جہاں بارشوں اور برفباری کے سبب درجہ حرارت میں تبدیلی رونما ہوئی وہیں متعد شاہراہیں آمد ورفت کے لئے بند کی گئیں جن میں سرینگر لیہہ شاہراہ بھی شامل ہے۔ تاہم حکام نے زوجیل پاس پر سے برف ہٹانے اور ٹریفک کو بحال کرنے کے حوالہ سے کام شروع کر دیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ بیکن کے اہلکار نے برف ہٹانے کے کام میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برف ہٹانے کے کام میں مشکلات درپیش رہتی ہیں تاہم اس کے باوجود عملہ ہمہ وقت روڈ کو بحال کرنے میں لگا رتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برف پوری طرح سے ہٹائے جانے تک روڈ کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند رکھا جائے گا۔ ادھر، برفباری سے مقامی باشندوں خاص کر شعبہ سیاحت سے جڑے افراد کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Ganderbal Snow Avalanche Area بھاری برفباری کے بعد بالتل سے مزدوروں کو محفوظ مقام منتقل کیا گیا

وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کا معروف سیاحتی مقام سونہ مرگ یوں تو سال بھر سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنتا ہے تاہم برفباری کے دوران سینکڑوں سیاح جن میں بین الاقوامی سیاح بھی شامل ہیں، یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ ایک مقامی تاجر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ برفباری کے سبب نہ صرف یہاں کے ندی نالے آباد رہتے ہیں بلکہ برفباری شعبہ سیاحت کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا بعض ایسے سیاح بھی ہیں جو صرف برفباری دیکھنے کے شوقین ہوتے ہیں۔ اور برفباری کے دوران سیاحتی سرگرمیں میں اضافہ کی امید ہوتی ہے تاہم انہوں نے حکام سے سڑکوں پر سے برف ہٹائے جانے کے کام میں مزید تیزی لائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.