ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2023 اس سال امرناتھ یاتریوں کے لیے بہترین انتظامات - security for amarnath yatra

جموں و کشمیر میں ہر سال سالانہ امرناتھ یاترا منعقد ہوتی ہے جس میں ملک بھر سے سینکڑوں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔ Amarnath Yatra 2023

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 4, 2023, 11:20 AM IST

Updated : Jul 4, 2023, 1:00 PM IST

Amarnath Yatra 2023

گاندربل: سالانہ امرناتھ یاترا شروع ہونے سے پہلے جموں و کشمیر کے حکام نے بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کو بالتل سائیڈ سے امرناتھ گھپا تک برف صاف کرنے کی ہدایت کی تھی، جس کے دوران انہیں ٹریک کو چوڑا کرنے کے علاوہ گھپا کی طرف جانے والے راستے کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی سونپی گئی تھی۔ یاترا اس سال یکم جولائی سے شروع ہوئی ہے۔ جس کے دوران بیکن کے تجربہ کار مزدوروں اور انجینئروں نے دن رات محنت کرکے واقعی میں اس ٹریک کو خوبصورت اور چوڑا بنایا ہے۔

گاندربل ضلع کے بالتل سے امرناتھ گھپا تک 14 کلومیٹر لمبا ٹریک کافی تنگ اور خطرناک تھا، جبکہ موسمی حالات کی خرابی کی وجہ سے اس میں مزید خرابی آتی تھی۔ برف صاف کرنے کا کام بارڈر روڈز آرگنائزیشن کی طرف سے شروع کیا گیا ہے اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس مشینری اور مزدوروں کو بالتل بیس کیمپ سے امرناتھ گھپا کی طرف جانے والے راستے پر کام پر معمور کیا گیا تھا۔ اور بالآخر بیکن نے اس اہم مشن کو انجام دے کر لاکھوں یاتریوں کے دل جیت لئے ہیں۔

دوسری جانب یاترا پر آنے والے یاتریوں نے اس فیصلے کے لئے سرکار اور کام انجام دینے والے بیکن کے انجینئروں اور تجربہ کار مزدوروں کا شکریہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم کئی برسوں سے یاترا کےلئے آرہے ہیں، تاہم اس بار بالتل سے لے کر گھپا تک جو تبدیلی ہم نے دیکھی ہے ،وہ واقعی میں قابل تعریف ہے۔

مزید پڑھیں: امرناتھ یاتریوں کے لئے جدید آلات سے لیس ہسپتال

امرناتھ یاترا کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ محکمہ آر اینڈ بی کشمیر نے سرکار کے کہنے پر اس ٹریک پر اپنا کام کرنا بند کیا ہے اور اب سارا کام بارڈر روڈز آرگنائزیشن روڈ کنسٹرکشن کمپنی کے کنٹرول میں ہے۔ حالانکہ پچھلے سال پسیاں گرنے کی وجہ سے گھپا کے نزدیک بادل پھٹنے کی وجہ سے انسانی جانیں ضائع ہوئیں تھیں۔ انہی چیزوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سرکار نے اس بار اہم فیصلہ لے کر بیکن کو یہ سارا کام سونپ دیا تھا۔

Last Updated : Jul 4, 2023, 1:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.