ETV Bharat / state

گاندربل: بیکن پروجیکٹ سے منسلک مزدوروں کا احتجاج - ضلع گاندربل کی کنگن تحصیل

مزدوروں کا کہنا ہے کہ گاندربل ضلع میں بیکن ایک اہم اور سب سے بڑا پروجیکٹ تھا۔ جہاں آٹھ ہزار کے قریب مزدور مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہے تھے۔

بیکن پروجیکٹ سے منسلق مزدوروں کا احتجاج
بیکن پروجیکٹ سے منسلق مزدوروں کا احتجاج
author img

By

Published : Mar 31, 2021, 9:24 PM IST

ضلع گاندربل کی کنگن تحصیل میں آج بیکن پروجیکٹ سے منسلک سینکڑوں مزدوروں نے اپنے روزگار کے تحفظ کے لیے احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق بیکن کا قیام مینگام میں تقریباً چار دہائی قبل عمل میں لایا گیا تھا۔ بیکن کی آر سی 122 یونٹ جس کا ہیڈکوارٹر پولیس ٹریننگ اسکول مینگام کے سامنے واقع ہے۔ سمبل پل سے لے کر زوجیلا زیرو پوائنٹ تک بیکن کی اس یونٹ کے افسران اور اہلکاروں کی ذمہ داری تھی کہ وہ اس اہم شاہراہ کی دیکھ ریکھ کریں اور اب کام مکمل ہونے پر بیکن کے اس ہیڈکوارٹر کو وہاں کشمیر سے باہر کسی اور جگہ پر شفٹ کیا جائے گا۔

بیکن پروجیکٹ سے منسلق مزدوروں کا احتجاج

اس خبر کے عام ہوتے ہی ہزاروں کی تعداد میں مزدور جو پچھلے تقریباً دس، بیس یا پندرہ سال سے اس یونٹ میں مزدوری کر رہے تھے، نے سڑکوں پر آکر احتجاج کرنا شروع کردیا۔ ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں بےروزگار نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے
کشمیر کے واحد سوریہ مندر پر خاص رپورٹ

ان مزدوروں کا کہنا ہے 'گاندربل ضلع میں بیکن ایک اہم اور سب سے بڑا پروجیکٹ تھا۔ جہاں آٹھ ہزار کے قریب مزدور مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہے تھے اور اس یونٹ کی خصوصیت یہ تھی کہ وہاں کسی بھی مزدور کی مزدوری کے پیسے نہیں رکتے تھے اور ہر ماہ ہمیں اپنے پیسے وقت پر مل جایا کرتے تھے۔ اب اگر یہ یونٹ یہاں سے چلا گیا تو ہم کہاں جائیں، ہمارا روزگار ختم ہو جائے گا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.