گاندربل : درجہ حرارت میں اضافہ کی وجہ سے نالہ سندھ میں پانی کی سطح میں بھی اضافہ ہوا ہے اور گاندربل پولیس نے سونہ مرگ آنے والے سیلانیوں کو نالہ سندھ میں نہانے ،تیرنے اور نزدیک جانے پر روک لگادی ہے۔SDM Kangan issues advisory
ایس ایس پی گاندربل کی ہدایت پر ایس ڈی پی او کنگن کی زیر نگرانی ایس ایچ اوسونہ مرگ یونس بشیر نے ہنگ سے لیکر بالہ تل تک ہر جگہ سٹیکر لگائے ہیں جن پر لکھا گیا ہے کہ سونہ مرگ کی سیرو تفریح پر آنے والے سیلانیوں سے کہا گیا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے سے نالہ سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے اورسیلانیوں سے کہا گیا ہے کہ اپنی حفاظت کے لئے نالہ سندھ میں نہانے ،تیرنے اور نالہ سندھ کے نزدیک جانے سے گریز کیا جائے تاکہ کوئی حادثہ رونما نہ ہو۔ water level in Nallah Sindh increases
ادھر کچھ مقامی لوگوں نے بتایا کہ سونہ مرگ کی سیرو تفریح پر آنے والے سیلانی اکثر نالہ سندھ کے نزدیک بیٹھتے ہیں اور اب پولیس نے روک لگادی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نالہ سندھ میں نہانے کا عمل جاری، سرکاری احکامات بالائے تاق