ETV Bharat / state

Army Vehicle Accident in Ganderbal: گاندربل فوجی گاڑی حادثہ میں ایک جوان ہلاک، دو دیگر زخمی - فوجی گاڑی حادثہ

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن علاقے کے سنبل بالا گنڈ میں ایک فوجی گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جب کہ دو دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔Army Vehicle Accident In Ganderbal

army-trooper-killed-2-injured-in-ganderbal-road-accident
گاندربل فوجی گاڑی حادثہ میں ایک جوان ہلاک دو دیگر زخمی
author img

By

Published : Apr 30, 2022, 3:27 PM IST

گاندربل: وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں ایک فوجی کی اس وقت موقع پر ہی موت واقع ہوئی، جب فوجی قافلے ایک گاڑی سرینگر لداخ شاہراہ پر حادثہ کا شکار ہو گئی۔Army Vehicle Accident In Ganderbal

گاندربل فوجی گاڑی حادثہ میں ایک جوان ہلاک دو دیگر زخمی

پولیس ذرائع نے بتایا کہ کنگن کے علاقے مسجد موڈ سنبل بالا گنڈ کے قریب فوج کی ایک گاڑی جو قافلے میں موجود تھی حادثے کا شکار ہوئی۔تفصیلات کے مطابق فوجی گاڑی سڑک پر پھلیٹ گئی، جس کے سبب ایک فوجی کی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر کو زخمی حالت میں نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا۔

مزید پڑھیں:

اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے تحصیلدار گنڈ جاوید اقبال نے بتایا کہ سرینگر سے سونہ مرگ جانے والے فوجی قافلے میں موجود ایک گاڑی کو حادثہ پیش آنے کی وجہ سے ایک فوجی ہلاک جب کہ دو دیگر شدید زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ فوجی گاڑی کو حادثہ کی جگہ سے ہٹایا گیا۔ اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.