گاندربل: وادی کشمیر میں خراب موسمی صورتحال کے باعث ایک مرتبہ پھر امرناتھ یاترا کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ ایک عہدیدار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ امرناتھ یاترا کو دونوں روٹس - بال تل، گاندربل اور نونہ ون، پہلگام - سے عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق موسم میں بہتری کے بعد ہی یاتریوں کو آگے بڑھنے کی اجازت دی جائے گی۔Amarnath Yatra Suspended Again
شرائن بورڈ کے ایک اہلکار نے کہا کہ 3000 سے زیادہ یاتری اس وقت بال تل بیس کیمپ میں مقیم ہیں۔ اسکے علاوہ نونہ وَن بیس کیمپ میں بھی ہزاروں یاتریوں کو روک کر امرناتھ گپھا جانے سے اجازت نہیں دی جا رہی۔Amarnath Yatra 2022 عہدیدار کے مطابق گزشتہ رات روکے گئے چھ سو غیر رجسٹرڈ یاتریوں اور سیاحوں کو بھی واپس روانہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Amarnath Yatra 2022: امرناتھ یاتری بس حادثے کا شکار، متعدد زخمی
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امرناتھ گپھا کے قریب بادل پھٹنے اور سیلابی صورتحال کے سبب درجن سے زائد یاتری ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ Amarnath Yatra Suspended Due to bad weatherموسمی خرابی کے پیش نظر تین دن تک یاترا کو معطل کر دیا گیا تھا۔ وہیں گزشتہ شام سے جاری بارشوں کے سبب ایک بار پھر یاترا کو معطل کر دیا گیا ہے۔