ETV Bharat / state

Amarnath Yatra بال تل بیس کیمپ سے سینکڑوں یاتری گپھا کی جانب روانہ - سینکڑوں یاتری گپھا کی اور روانہ

وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں بال تل بیس کیمپ جبکہ جنوبی کشمیر کے اننت ضلع میں نونہ ون، پہلگام بیس کیمپ سے یاتریوں کا پہلا قافلہ شیو لنگم کے درشن کے لیے امرناتھ گپھا کی اور روانہ ہوا۔

بال تل بیس کیمپ سے سینکڑوں یاتری گپھا کی اور روانہ

author img

By

Published : Jul 1, 2023, 2:53 PM IST

بال تل بیس کیمپ سے سینکڑوں یاتری گپھا کی اور روانہ

گاندربل (جموں و کشمیر) : سخت حفاظتی انتظامات کے بیچ امرناتھ یاترا 2023کا ہفتہ کی صبح آغاز ہوا۔ جنوبی کشمیر کے پہلگام، نونہ وَن بیس کیمپ، سمیت وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے بال تال بیس کیمپ سے یاتریوں کے پہلے قافلے کو ہری جھنڈی دکھا کر پوتر گپھا کے لیے روانہ کیا گیا۔ بال تل بیس کیمپ میں روایتی مذہبی نعرے لگاتے ہوئے سینکڑوں پُر جوش یاتری پہاڑی راستوں سے گپھا میں لنگم کے درشن کے لیے روانہ ہوئے۔

’’بم بم بھولے‘‘ اور ’’جے برفانی بابا‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے بال تل بیس کیمپ میں یاتریوں نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے ساتھ کرتے ہوئے حکومتی سطح پر کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ریاست مہاراشٹر سے آئی ایک خاتون یاتری نے کہا کہ وہ پہلی مرتبہ بابا برفانی کے درشن کے لیے کشمیر آئی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہ صرف پر جوش ہے بلکہ یاترا کے دوران اپنی تمناؤں اور آرزوؤں کے پورا ہونے کے لیے پر امید بھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ یاترا کے دوران خاص کر پوترا گپھا میں ’’کل عالم میں امن اور خوشحالی کے لیے دعا کریں گے۔‘‘ انتظامات کے حوالہ سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا: ’’انتظامیہ، سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے بہترین حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور کوئی بھی بغیر کسی پریشانی کے یہاں آ سکتا ہے، کیونکہ یہاں کے لوگ بہت مددگار ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: Amarnath Yatra 2023: امرناتھ یاتری پُر جوش

یاتریوں نے انتظامیہ سمیت مقامی باشندوں کی مہمان نوازی اور تعاون کو بھی سراہا۔ ریاست چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے ایک اور یاتری نے کہا، ’’میں گزشتہ 10 برسوں سے باقاعدگی سے گھپا پر حاضری دے رہا ہوں۔ اس سال بھی بھولے ناتھ کے درشن کے لیے آیا ہوں۔‘‘ انہوں نے بھی جموں و کشمیر انتظامیہ، فوج اور پولیس اہلکاروں سمیت مقامی باشندوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا: ’’انتظامیہ کے علاوہ مقامی باشندوں کے تعاون سے ہی یاترا پوری طرح کامیاب اور پر امن طور منعقد ہوتی آ رہی ہے۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ 62دنوں تک جاری رہنے والی یاترا ہفتہ کو شروع ہوئی اور 31اگست کو اختتام ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.