گاندربل: لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی شوہامہ، گاندربل کے زیر اہتمام منعقد کیے گئے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کے دوران Two day International Conference Begins At SKUAST Ganderbal ماہرین تعلیم، پریکٹیشنرز اور حکومت کے مابین رابطے کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔
اسکالرز کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مشیر برائے لیفٹیننٹ گورنر آر آر بھٹناگر نے تعلیمی اداروں میں ریسرچ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’تحقیق خصوصا سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے میدان میں جدید ریسرچ میں ہی قوم و ملت کا روشن مستقبل مضمر ہے۔ Two day International Conference Begins At SKUAST Ganderbal اس لیے ہم پر لازم ہے کہ ہم تحقیق کے مختلف پہلوؤں کو مزید تقویت دیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’’اداروں کے مابین شراکت داری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس سے تحقیق کو وسیع جہت میسر ہوتی ہے جو معاشرے کی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔‘‘ International Conference at SKUAST Ganderbal کانفرنس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بھٹناگر نے کہا کہ ’’اس کانفرنس سے دنیا بھر کے ماہرین، محققین، نوجوان سائنسدانوں اور ماہرین تعلیم کو ایک ایسا پلیٹ فراہم مہیا ہوگا جس سے جدید تحقیق کو عام کرنا کافی آسان ہوگا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ممتاز مقررین اور محققین کی طرف سے فراہم کردہ تحقیق سے جموں و کشمیر اور ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں بائیو میڈیکل سائنسز اور ری جنریٹیو میڈیسن کے شعبے میں ریسرچ کلچر کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ Agriculture University Ganderbal Holds Two day International Conference مشیر نے مزید کہا کہ یہ کانفرنس صحت اور بیماریوں میں بائیو میڈیکل ریسرچ میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنے اور دنیا بھر میں طبی ٹیکنالوجیز کی ترقی اور اپ گریڈیشن کے لیے ادویات کی دریافت اور علاج و معالجے میں مستقبل کی سمتوں کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرے گی۔