جموں و کشمیر، ضلع گاندربل کے قمریہ پارک میں آنگن واڑی ورکروں نے احتجاج کرتے ہوئے بقایا تنخواہ واگزار کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کے دفتر کی جانب پُرامن مارچ بھی کیا۔
آنگن واڑی کی درجنوں ملازمین نے شدید سردی کی پرواہ کیے بغیر اس مارچ شرکت کی اور اپنے مطالبات کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
احتجاج میں شامل آنگن واڑی ورکروں کے مطابق 2017 سال سے ان کی تنخواہیں واگزار نہیں کی گئی ہیں، جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے۔
آنگن واڑی وارکروں نے اعلیٰ حکام اور گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی تنخواہیں جلد از جلد واگزار کی جائیں۔