اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے چند روز قبل ایک خبر نشر کی تھی، جس کے بعد آج گاندربل میونسپل کمیٹی Ganderbal Municipal Committee کے اہلکاروں نے اپنے افسران کے حکم پر کوچنگ سینٹروں یا کسی اور کاروباری ادارے کے ایڈورٹیزمنٹ کے بورڈ Advertisement Hoarding بجلی کے کھمبوں سے ہٹانا شروع کر دیے ہیں اور درجنوں بورڈ ہٹائے جا چکے ہیں۔
مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے عام لوگوں راحت ملی ہے۔ یہ بورڈ Hoarding On Electricity Pole پیدل سفر کرنے والے لوگوں کے لئے کسی خطرے سے کم نہیں تھے۔ لوگوں نے کہا کہ ہر ایک خبر نشر ہونے کے بعد اور خبر نشر ہوئے بغیر بھی حکام کو اس طرح حرکت میں آکر کارروائی کرنے چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: Etv Bharat News Impact: بجلی سے چلنے والی گاڑیاں سرینگر کی سڑکوں پر بحال
واضح رہے کہ گاندربل کے دودرہامہ چوک سے لے کر بیہمامہ چوک تک جگہ جگہ پر بجلی کھمبوں پر کوچنگ سینٹرز Advertisement Hoarding On Electricity Pole کے مالکان یا کسی اور کاروباری ادارے نے بغیر اجازت کے بورڈ چسپاں کر دیا تھا، جو کہ پیدل سفر کرنے والے کے لئے خطرے سے کم نہیں تھا۔