ETV Bharat / state

ACB arrests Forest Watcher سندھ فارسٹ ڈویژن گاندربل میں فارسٹ واچر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

author img

By

Published : Dec 5, 2022, 11:37 AM IST

اینٹی کرپشن بیورو نے سندھ فارسٹ ڈویژن گاندربل کے تحت آنے والے علاقے سمبل میں تعینات فارسٹ واچر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ Sindh Forest Division Ganderbal

ACB arrests Forest Watcher in Ganderbal for accepting Bribe

گاندربل: رشوت ستانی اور بدعنوان ملازمین کے خلاف اپنی کارروائی کو جاری رکھتے ہوئے انسداد رشوت ستانی بیورو کی ٹیم نے سندھ فارسٹ رینج گاندربل کے ایک ملازم کو رشوت لیتے ہوئے پکڑلیا اور گرفتار کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق سمبل بالا گنڈ میں محکمہ دیہی ترقی نے ویری نالہ تک ایک روڈ تعمیر کرنے کا کام ہاتھ میں لیا تاہم اس سڑک کی زد میں کچھ جنگلاتی اراضی بھی آئی تھی جس پر علاقے میں تعینات فارسٹ واچر غلام نبی آہنگر نے اعتراض کیا۔ اس حوالے سے سڑک تعمیر کر رہا ٹھکیدار لطیف احمد کسانہ نے بتایا کہ مذکورہ فارسٹ واچر نے اس کا کام روک کر اس سے 6000 روپیہ رشوت کی ڈیمانڈ کی۔ تاہم بعد میں پانچ ہزار پر مذکورہ ملازم نے آمادگی ظاہر کی اور پہلے 3000 کی رقم دینا طے ہوا۔ اس دوران مذکورہ ٹھیکدار نے اینٹی کرپشن بیورو کے پاس اس سلسلے میں ایک تحریری شکایت درج کی کہ سمبل بالا میں تعینات فارسٹ واچر اس سے رشوت مانگ رہا ہے۔ ACB arrests Forest Watcher in Ganderbal for accepting Bribe

یہ بھی پڑھیں:

خبر ہے کہ اس سلسلے میں اے سی بی کی ایک ٹیم نے ایک جال بچھایا اور 3000 ہزار کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں فارسٹ واچر غلام نبی آہنگر ولد غلام محمد آہنگر ساکن پرنگ کو گرفتار کیا۔ اس حوالے سے رینج آفیسر سندھ منیر احمد نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی نوٹس میں جوں ہی یہ اطلاع آئی کہ غلام نبی آہنگر نامی واچر جو کہ گنڈ سمبل میں تعینات ہے کو کسی سے رشوت لیتے ہوئے دھر لیا گیا ہے، تو انہوں نے فوری طور پر یہ اطلاع اپنے اعلیٰ افسران کو دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے محکمانہ تحقیقات بھی عمل میں لائی جائے گی۔ اینٹی کرپشن بیورو نے سندھ فارسٹ ڈویژن گاندربل اور کسی بھی رشوت خور اور بدعنوان ملازم کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.