گاندربل: نیو ڈریم لینڈ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ بیہامہ گاندربل نام کے ایک پرائیویٹ اسکول کے دو طلبہ اس وقت زخمی ہوگئے جب ان پر کچھ نامعلوم افراد نے اسکول کے باہر چاقو سے حملہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق پیر کے روز نامعلوم افراد نے طالب علموں پر چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو طلبہ شدید طورپر زخمی ہوگئے اور انہیں نازک حالت میں صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا گیا۔ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں سے ابتدائی مرہم پٹی کے بعد دونوں کو صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا گیا۔
زخمیوں کی شناخت ہدایت احمد تانترے اور ابراہیم احمد تانترے کے بطور ہوئی ہے۔ دریں اثناء پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس پی گاندربل نکھل بورکر نے اس حوالے سے بتایا حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی اور انہیں بہت جلد سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: Student Stabbed in Baramulla: کمسن طالب علم پر خنجر سے وار
جب اس حوالے سے اسکول کے پرنسپل شوکت احمد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کچھ نامعلوم افراد نے اسکول کے دو طلبہ پر نامعلوم افراد نے چاقو سے حملہ کر دیا جب مذکورہ طلبہ گھر جارہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں سکمز میں زیر علاج ہیں اور دنوں کی حالت مستحکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے کے بعد اسکول انتظامیہ نے اس بارے میں حقیقت کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے۔