ETV Bharat / state

سال 2022 میں گاندربل میں آتشزدگی کی 171 وارداتیں - گاندربل 2022آگ کے واقعات

سال 2022 میں گاندربل میں آگ کی 171 واردات رونما ہوئیں جن میں 31 رہائشی مکان، 20 سے زائد گاؤ خانے، 18 عارضی ڈھانچے، 24 سرکاری عمارتیں خاکستر ہو گئیں۔ Fire Incidents in Ganderbal during 2022

سال 2022 میں گاندربل میں آتشزدگی کی171واردات رونما

author img

By

Published : Jan 28, 2023, 1:02 PM IST

سال 2022 میں گاندربل میں آتشزدگی کی171واردات رونما

گاندربل: سال 2022 میں وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کی 171 واردات رونما ہوئی ہیں، جن کے باعث لگ بھگ دو کروڑ سے زائد روپے مالیت کی املاک خاکستر ہو گئیں۔ گاندربل ضلع میں جہاں محکمہ ریونیو کے 139 علاقے/حلقے ہیں تاہم ضلع بھر میں محض 5 فائر اسٹیشن موجود ہیں جن میں گاندربل، بٹہ وینہ، صفاپورہ، لار اورگنڈ شامل ہیں۔ بعض اوقات دور دراز علاقوں میں آتشزدگی رونما ہونے کے بعد مقامی طور فائر اینڈ ایمرجنسی خدمات نہ ہونے کے سبب آگ کے سبب شدید نقصان ہوتا ہے۔

گاندربل فائر اینڈ ایمرجنسی حکام نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس گاندربل ضلع میں 171 آتشزدگی کی واقعات میں 31 رہائشی مکانات راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے حکام کے مطابق سال 2022 میں آتشزدگی کے 80 فیصد واقعات بجلی شارٹ سرکٹ کے سبب رونما ہوئے۔ جبکہ آتشزدگی کے زیادہ واقعات اکتوبر اور نومبر مہینوں میں پیش آئے۔

فائر اینڈ ایمرجنسی کے ضلع انچارج، محمد مقبول، نے بتایا کہ 171 آتشزدگی کی واردات میں 15 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی جائیداد تباہ ہو گئیں، جبکہ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کی بروقت کارروائی کی وجہ سے 13 کروڑ روپے مالیت کی املاک کو بچایا گیا تاہم اس کے باوجود 2 کروڑ 11 لاکھ 15 ہزار 500 روپے مالیت کی جائیداد اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں: Valley Sees 2500 Fire Incidents کشمیر میں گزشتہ برس 2500 آتشزدگی کے واقعات پیش آئے، محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس

انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ آتشزدگی کے واقعات میں 31 رہائشی مکانات، 20 سے زائد گاؤ خانہ، 18 عارضی ڈھانچے، چارسرکاری عمارتیں، چارتجارتی مراکز، 16 دکانوں کے علاوہ دو گاڑیاں، بجلی کے 11 ٹرانسفارمر خاکستر ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ آتشزدگی کے دوران کسی انسانی زیاں نہیں ہوا تاہم کچھ مویشی آتشزدگی کے دوران ہلاک ہو گئے جبکہ گزشتہ سال اپریل کے مہینے میں آگ بجھانے کے دوران محکمہ کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.