جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں مہلک وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے عائد بندشوں کے دوران پہلے عید الضحیٰ کی اجتماعی طور پر نماز ادا کرنے پر پابندی نافذ رہی اور لوگوں نے اپنے گھروں میں اس تہوار کو محدود طور طریقے سے منایا اور اب رکشا بندھن کے موقع پر بھی گندو بھلیسہ میں لوگوں نے بھائی بہن کے رشتے کے تہوار کو اپنے گھروں میں ہی منایا اور کوئی بھی اجتماعی تقریب منعقد نہیں ہوئی۔
ڈوڈہ کے بھلیسہ میں مشہور کلگونی مندر میں پہلے رکشا بندھن کے موقع پر عقیدت مند خصوصی پوجا کرتے تھے لیکن کووڈ 19 کی وجہ سے عائد بندشوں کے باعث اس تہوار کو بھی بندشوں کے درمیان منایا گیا۔
بھلیسہ میں کچھ جگہوں پر علاقے میں تعینات ایس ایس بی بٹالین کے جوانوں کو علاقہ کی خواتین، لڑکیوں نے راکھی باندھی۔