ETV Bharat / state

ڈوڈہ میں ہفتہ وار کورونا کرفیو سے زندگی مفلوج - ڈوڈہ میں کورونا کا ہفتہ وار کرفیو

تاہم اشیاء ضروریہ، ادویات خریدنے کے لئے لوگوں کو چھوٹ دی گئی ہے اور اُنہی لوگوں کو کرفیو میں آنے جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

ڈوڈہ میں ہفتہ وار کورونا کرفیو سے زندگی مفلوج

author img

By

Published : May 10, 2021, 10:55 AM IST

خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں دیگر اضلاع کی طرح کورونا کا ہفتہ وار کرفیو جمعہ کی شام سے نافذ ہوا۔ جس کا اثر ضلع ڈوڈہ کے قصّبہ جات میں ہفتہ، اور اتوار کے روز بھی دیکھنے کو ملا۔ جس وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

ضلع بھر میں سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور بند رہا۔ جبکہ چند نجی گاڑیاں چل رہی تھیں۔ قصّبہ ڈوڈہ میں کورونا کرفیو کو یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ کی طرف سے تمام داخلی راستوں کو خار دار تار کے ساتھ سیل کیا گیا تھا۔ ان چیک پوائنٹ پر بھاری تعداد میں پولیس، نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا۔

ڈوڈہ میں ہفتہ وار کورونا کرفیو سے زندگی مفلوج

تاہم حکم نامہ کے مطابق اشیاء ضروریہ، ادویات خریدنے کے لئے لوگوں کو چھوٹ دی گئی ہے اور اُنہی لوگوں کو کرفیو میں آنے جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

قصّبہ ڈوڈہ میں داخل ہونے والے ہر فرد کو پوچھ تاچھ کے بعد ہی چلنے کی اجازت دی گئی۔ کورونا کرفیو کی وجہ سے شہر میں سناٹا چھایا رہا۔ جبکہ گلی کوچے ویران پائے گئے۔ حکومت کی طرف سے جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع میں کورونا کرفیو میں 17 مئی تک توسیع کے بعد لوگوں میں زبردست ناراضگی پائی جا رہی ہے۔چونکہ عید چند روز دور ہے ایسے میں کرفیو میں توسیع ایک بڑی پریشانی کا سبب بن گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.