ETV Bharat / state

ڈوڈہ میں لوگ برف کا پانی پینے پر مجبور - PHE department

مقامی لوگوں نے احتجاج کرکے عوامی نمائندوں اور حکومت سے علاقے میں پانی دستیاب کرانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ آزادی کے اتنے سال بعد بھی ان کے علاقہ میں پانی دستیاب نہیں کرایا گیا، جس کی وجہ سے وہ برف پگھلاکر پانی پینے پر مجبور ہیں۔

پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگ برف پینے پر مجبور

author img

By

Published : Feb 14, 2021, 7:47 AM IST

Updated : Feb 14, 2021, 12:52 PM IST

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے ٹانٹہ پنچایت کے درمن گاؤں میں لوگ پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے بے حد پریشان ہیں۔

درمن گاؤں میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ برف کا پانی پینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق ڈوڈہ میں ابھی ایسے درجنوں دیہات موجود ہیں جہاں پینے کے صاف پانی کے لئے لوگ ترس رہے ہیں ۔

یہاں برفباری کی وجہ سے درجہ حرارات میں کافی گراوٹ آئی ہے۔

اس علاقہ میں نل سے پانی بھی نہیں آ رہا ہے۔

پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگ برف پینے پر مجبور

وہیں لوگ برف پگھلا کر پانی کا انتظام کر رہے ہیں۔

پنچایت ٹانٹہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ آزادی کے ستر برس گزر جانے کے بعد بھی اُن کو پانی کی سہولیت سے محروم رکھا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:ایس پی ڈوڈہ اور آپریشن ایس پی ڈوڈہ نے گندوہ بھلیسہ کا دورہ کیا

ٹانٹہ کے درمن گاؤں کے لوگ پانی کے لیے ترس گئے ہیں۔

علاقہ کی بیشتر آبادی مزدو پیشہ سے وابستہ ہے۔ اور دو سو کے قریب کنبوں پر مشتمل گاؤں کے لوگ پانی کے لئے برف پگھلا کر اپنی پیاس بجھا رہے ہیں ۔

تاہم متعلقہ محکمہ کو ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ ڈوڈہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ گاؤں کو پانی کی سہولیت فراہم کرنے کے لئے متعلقہ محکمہ کو متحرک کیا جائے۔

Last Updated : Feb 14, 2021, 12:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.