جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع ڈوڈہ کے گانوری تانتا علاقے کے لوگوں نے اس وقت مسرت کا اظہار کیا جب آزادی کے بعد گاؤں میں پہلی بار بجلی پہنچی۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ گاؤں کے لوگوں نے ایک عوامی دربار کے دوران لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے مطالبہ کیا تھا کہ ان کے علاقے میں ابھی تک بجلی دستیاب نہیں ہے، جس کے بعد ایل جی نے انہیں یقین دلایا تھا کہ گاؤں کو جلد ہی بجلی میسر کی جائے گی۔
گاؤں کے لوگوں کے ساتھ اس تاریخی لمحے کو منانے کے لیے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر ساگر ڈی ڈائیفوڈ نے مذکورہ گاؤں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے لوگوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ گاؤں میں پہلی بار بجلی پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ عوام کو خصوصاً دور دراز علاقوں میں رہنے والوں کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے پُرعزم ہے۔ وہیں مقامی لوگوں نے ایل جی انتظامیہ اور ضلع انتطامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پع ایس ڈی ایم ٹھٹھری اطہر امین زرگر، بی ڈی سی چیئر پرسن کہارا کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔