خطہ چناب کے ڈوڈہ ضلع میں ودیا بھارتی این جی او کی جانب سے تعلیمی ادارہ ویمل بال بھون اکیڈمی میں زیر تعلیم بچوں میں شمسی توانائی سے چلنے والی لائٹس تقسیم کی گئیں۔
کورونا وبا کی وجہ سے اسکولز بند ہونے کے سبب صرف اسکول عملے اور ودیا بھارتی کے عہدیداروں نے والدین کے ساتھ میٹنگ منعقد کی جس میں بچوں کو تعلیمی میدان میں درپیش مسائل پر گفت شنید کی گئی۔
ودیا بھارتی این جی او کے ایک عہدیدار راجیندر کمار نے بتایا کہ اس تنظیم کی زیر نگرانی ملک کے ہر کونے میں تعلیمی اداروں کو چلایا جا رہا ہے جہاں بچوں کو معیاری تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے۔
ودیا بھارتی اپنے تمام اداروں میں سولر لائٹس فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈوڈہ بھدرواہ اور کشتواڑ میں بھی اُن تمام تعلیمی اداروں میں سولر لائٹس تقسیم کیا ہے جو ودیا بھارتی کے تحت چل رہے ہیں۔ اس کے علاوہ جہاں ضرورت ہوگی وہ بچّوں کو تعلیمی میدان میں درپیش مسائل کا ازالہ کرنے کی کوشش کریں گے۔