لو پیڈ امپلائز فیڈریشن کے بانی صدر عبدالمجید خان کی وفات پر پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں سیول سوسائٹی ممبران سمیت مختلف فلاحی و سماجی انجمنوں نے تعزیتی مجلس کا انعقاد عمل میں لایا۔ Tributes Paid to Low paid Employees’ Federation Founder Late Abdul Majid Khanتعزیتی مجلس کے دوران سیول سوسائٹی ممبران نے عبدالمجید خان کو عوام دوست اور قابل تقلید رہنما قرار دیتے ہوئے انکی سماج کے تئیں خدمات کو یاد کرکے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
لو پیڈ امپلایز فیڈریشن، دوڈہ سے وابستہ کارکنان نے عبدالمجید خان کو عوام دوست اور غریبوں کا مسیحا قرار دیتے ہوئے انہیں قابل تقلید شخصیت قرار دیا۔ قابل ذکر ہے کہ لو پیڈ امپلایز فیڈریشن نامی تنظیم کے بانی اور اولین صدر عبدالمجید خان کا کچھ عرصہ پہلے ہی انتقال طویل علالت کے بعد ڈوڈہ میں انتقال ہو گیا۔ Tributes Paid to Late Abdul Majid Khan in Dodaخان کو خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے مختلف انجمنوں نے باہمی اشتراک سے ڈوڈہ میں ایک تعذیتی مجلس کا انعقاد کیا۔
تقریب کے دوران ضلع ڈوڈہ کے سیول سوسائٹی اراکین، صحافیوں، سماجی کارکنان سمیت کئی اہم شخصیات نے خان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ مقررین کے مطابق ’’خان ایک عظیم لیڈر تھے جو غریب عوام کے حقوق کے لئے ہمیشہ لڑتے رہتے تھے اور ان کے حقوق کے لئے ہمیشہ اور ہر جگہ آواز بلند کرتے تھے۔‘‘