پارلیمانی انتخابات کے لیے انتخابی عملے کو ڈوڈہ میں تربیت دینے کا عمل جاری ہے ۔کیمونٹی ہال ڈوڈہ میں ضلع ڈوڈہ کے مختلف پولنگ مراکز کے عملہ کو کی تربیت دی جا رہی ہے ۔
انتخابات کو وی وی پیٹ الیکٹرانک ووٹنگ اور صاف و شفاف طریقے سے منعقد کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کی طرف سے رائے دہنگان کو سہولت فراہم کرنے اور ہر قسم کے شک و شبہات کو دور کرنے کے لیے وی وی پیٹ کا استعمال کیا جارہاہے۔
اسمبلی سطح کے ماسٹر ٹرینرغلام محی الدین نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق پولنگ عملہ کو مشینوں کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ انتخابات کے دوران رائے دہندگان کو منصفانہ طور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے میں مدد فراہم کریں۔