ETV Bharat / state

Online Classes Started in Doda: اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ڈوڈہ میں آن لائن کلاسز شروع

author img

By

Published : Oct 22, 2022, 3:50 PM IST

ڈی سی ڈوڈہ نے طلبہ کو بہتر تدریسی خدمات پہنچانے کی غرض سے ڈوڈہ میں آن لائن کلاسز کا افتتاح کیا۔ DC Doda inaugurated online Classes

اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ڈوڈہ میں آن لائن کلاسز شروع

ڈوڈہ: پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے آن لائن تدریسی کلاسز کا آغاز عمل میں لایا گیا۔ آئی سی ٹی کے ذریعے آن لائن تدریسی کلاسز کا افتتاح ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ، ویش پال مہاجن نے اپنے دفتر کے چیمبر سے کیا۔ آن لائن کلاسز کا افتتاح کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ/لیکچررز پر زور دیا کہ وہ وقت ضائع کیے بغیر اخلاص اور لگن سے اپنی خدمات انجام دیں۔ Doda Online Class started

انتظامیہ کے مطابق اساتذہ کی ایک ٹیم اس عمل میں مصروف ہے جو روزانہ کی بنیاد پر صبح10 سے شام 4 بجے تک آن لائن کلاسز کا اہتمام کرے گی۔ ڈی سی نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ نصاب کو نومبر کے آخر تک مکمل کر لیں۔ انہوں نے شکوک و شبہات کو دور کرنے کے لیے طلبہ کے ساتھ انٹریکٹو سیشنز کے انعقاد پر بھی زور دیا۔ Doda Online Classes

انہوں نے آن لائن کلاسز کی شروعات سے طلباء کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کی بھی توقع ظاہر کی وہیں انہوں نے طالب علموں کو دیگر سرگرمیوں میں بہتر کارکردگی کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔Shortage of Teachers in Doda

مزید پڑھیں: Online Intermediate Classes in J&K پونچھ میں انٹرمیڈٹ کی آن لائن کلاسز کا افتتاح

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.