ETV Bharat / state

Doda Road Accident ڈوڈہ میں کار گہری کھائی میں گری، تین افراد کی موت

author img

By

Published : Jul 26, 2023, 11:53 AM IST

Updated : Jul 26, 2023, 2:34 PM IST

ضلع ڈوڈہ میں ایک ماروتی کار سڑک سے لڑھک کر قریب 2 سو فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ اس حادثے میں تین لوگوں کی موت ہو گئی جب کہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ car fell into ditch in Doda

Doda Road Accident
Doda Road Accident
ڈوڈہ میں کار گہری کھائی میں گری، تین افراد کی موت

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں پیش آئے سڑک حادثے میں ایک لڑکی سمیت 3 افراد کی موت جب کہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈوڈہ ضلع میں منگل کی شام ٹھاٹری سے گندوہ آرہی ایک ماروتی کار بمو گاؤں کے نزدیک سڑک سے لڑھک کر قریب 2 سو فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ انہوں نے کہا کہ تاریکی کے باجود پولیس اور مقامی لوگوں نے ریسکیو آپریشن شروع کرکے اس گاڑی میں سوار 4 مسافروں کو باہر نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے دو کو مردہ قرار دیا جب کہ ایک بعد میں زخموں میں تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Jammu Accident جموں سڑک حادثہ میں ڈرائیور سمیت راہگیر ہلاک

متوفین کی شناخت 23 سالہ بلال احمد ساکن دروری گندوہ، 19 سالہ انشا ایاض ساکن دوسہ گندوہ اور مظفر حسین ساکن سنوارہ گندوہ کے بطور ہوئی جب کہ زخمی کی شناخت دانش ایاض کے بطور ہوئی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ 28 جون کو ضلع ڈوڈہ کے علاقے بھلہ میں گاڑی کے گہری کھائی میں گرنے سے ایک جاوید احمد نامی شخص ہلاک اور چار زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔ وہیں مئی 2023 میں ضلع ڈوڈہ میں ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دو افراد کی موت واقع ہوئی تھی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ڈوڈہ کے ملہورہ علاقے میں ایک گاڑی زیر نمبر (JK06A-1026) گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دو افراد شدید طور پر زخمی ہوئے۔ بعد میں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔

Last Updated : Jul 26, 2023, 2:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.