ETV Bharat / state

ڈوڈہ: سڑک حادثے میں تین ہلاک - ڈرائیور کے قابو سے باہر

ضلع ڈوڈہ کے حمبل مرمت علاقہ میں ایک سڑک حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ آٹھ افراد کے زخمی ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔

سڑک حادثے میں تین ہلاک
سڑک حادثے میں تین ہلاک
author img

By

Published : Oct 23, 2020, 6:01 PM IST

اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز ایک سومو گاڑی زیر نمبر جے کے 06-5717 ڈوڈہ سے دیدنی کی طرف جا رہی تھی کہ گاڑی حمبل کے مقام پر ایک چیڈ و مالہ کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ آٹھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

سڑک حادثے میں تین ہلاک

حادثہ کی خبر ملتے ہی مقامی لوگوں اور پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر بچاؤ کاروائی شروع کی اور زخمیوں کو ابتدائی علاج کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں سے اُن کو مزید علاج کے لئے ڈوڈہ میڈیکل کالج منتقل کیا گیا ہے۔ حادثہ میں جاں بحق افراد کی شناخت تارا منی ولد پریم سنگھ سکنہ حمبل مرمت، اشتیاق احمد ولد محمد اکرم، اور ڈرائیور جہانگیر حسین ولد سیعداللہ سکنہ دیدنی کے طور ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کہاں بنتی ہے آپکی پینسل؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.