ETV Bharat / state

مطالبہ پورا نہ ہونے پر بڑے احتجاج کی دھمکی - اُن کو مستقل کیا جائے

صفائی ملازمین نے دوسرے روز بھی ہڑتال جاری رکھتے ہوئے احتجاج کیا جس سے علاقے میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔

cleaners
بڑے احتجاج کی دھمکی
author img

By

Published : Aug 27, 2020, 8:21 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے ٹھاٹھری قصّبہ میں عارضی صفائی ملزمین نے کام چھوڑ ک ہڑتال شروع کر دی ہے۔

بڑے احتجاج کی دھمکی

ڈوڈہ کے قصبہ ٹھاٹھری میں عارضی صفائی ملازمین کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا۔ اس وجہ سے قصبہ میں جگہ جگہ گندگی، غلاظت کے ڈھیر پائے گئے۔ قصبہ ٹھاٹھری میں تین روزہ کام چھوڑ ہڑتال پر بیٹھے صفائی کرنے والے عارضی ملازمین نے حکومت سے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ اُن کو مستقل کیا جائے۔ جس کی عرصہ دراز سے مانگ کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈوڈہ: صفائی ملازمین کی ہڑتال

ایک ملازم نے بتایا کہ قصبہ کی صاف صفائی میں وہ کسی قسم کی کوتاہی نہیں کرتے ہیں اور ہر صبح گلی کوچوں میں جگہ جگہ پڑی گندگی کو صاف کرکے قصبہ کو قابل دید بناتے ہیں لیکن حکومتی سطح پر اُن کے مسائل پر ہمیشہ ٹال مٹول کیا جاتا ہے جس کو اب مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اگر حکومت اُن کی مانگ کو پورا نہیں کرتی ہے تو وہ کام چھوڑ ہڑتال میں مزید توسیع کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اس لئے اُن کو ایس آر او 64 کے تحت مستقل کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.