ڈوڈہ: پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں میونسپل کونسل سے منسلک یومیہ اجرت پر کام کر رہے صفائی کرمچاریوں کی گزشتہ ماہ شروع ہوئی کام چھوڑ ہڑتال جاری ہے۔ صفائی کرمچاریوں کی ہڑتال کے سبب قصبہ میں صاف صفائی کا نظام پوری طرح ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ ٹاؤن ہال ڈوڈہ کے احاطہ میں احتجاجی دھرنے پر بیٹھے عارضی صفائی کرمچاریوں نے بتایا کہ وہ اپنی دیرینہ اور جائز مانگوں کو لیکر احتجاج کر رہے ہیں۔ Sweepers on Strike, Piles of garbage in Doda Irks Commuters
ہڑتالی صفائی کرمچاریوں کا کہنا ہے کہ وہ ایس آر او 520 (SRO 520) کی مخالفت میں ہڑتال پر ہیں۔ انکے مطابق ایس آر او کے تحت عارضی ملازمین کبھی مستقل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صفائی کرمچاری گزشتہ کئی برسوں جبکہ بعض دو دہائیوں سے بھی زیادہ عرصہ سے محنت اور لگن کے ساتھ کام کر رہے تاہم اسکے باوجود انہیں مستقل نہیں کیا جا رہا ہے۔ Sweepers on Strike in Doda
احتجاج کر رہے صفائی کرمچاریوں نے کہا کہ انہیں بھی دیگر رہائیشیوں کی طرح قصبہ میں پھیلی گندگی کے سبب دشواریوں کا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے اس ساری صورتحال کے لیے حکام کو مورد الزام ٹھہرایا۔
مزید پڑھیں: Garbage Dumped سرینگر-لیہہ شاہراہ پر گندگی کے ڈھیر جمع
واضح رہے کہ صفائی کرمچاریوں کی کام چھوڑ ہڑتال سے شہریوں کو گندگی اور غلاظت کے ڈھیر سے اٹھنے والی عفونت سے سانس لینے میں دشواریاں پیدا ہو رہی ہیں۔ قصبہ ڈوڈہ کے باشندے اور دکاندار گلی کوچوں کی از کود صفائی کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ وہ اپنے اپنے گھروں، دکانوں کے گرد صفائی کر رہے ہیں تاہم یہ کھوڑا کرکٹ اُٹھانے والا کوئی نہیں ہے گندگی کی وجہ سے راہ گیروں کا پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔