جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ٹھاٹری علاقے کا دورہ ضلع پولیس انتظامیہ نے عوامی دربار کا اانعقاد کیا جس دوران لوگوں کی مشکلات کو سنا گیا۔
ضلع پولیس نے بی پی ایل کنبوں میں کووڈ۔19 سے بچاؤ کے لیے ضروری کٹس بھی تقسیم کیے اور COVID-19 کی روک تھام اور کٹس کے استعمال سے متعلق عوام کو آگاہی دی۔
پولیس کی طرف سے عوام کو فراہم کی گئی ان کٹس میں ماسک، سینیٹائزرز، فیس شیلڈ، انفرا ریڈ تھرمامیٹر، آکسیومیٹر وغیرہ شامل ہیں۔ جس کی قیمت عام طور پر تقریبا 500 روپے ہے اور فی کِٹ کی قیمت دس ہزار روپے بتائی جا رہی ہے۔
ایس ڈی پی او ڈوڈی میر غفور نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے علاقہ میں لاک ڈاؤن کے دوران عوام کی سہولیت کے لیے بہت کام کیا ہے اور وہ عوام کی خدمت کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
کشمیر میں برف کے خوبصورت مناظر، تصاویر میں
انہوں نے بتایا کہ پولیس عوام کی ہر ممکن کوشش کرنے میں لگی ہے اور ان کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لیے ہپیش پیش ہے۔ میر غفور نے بتایا کہ آج ایک عوامی دربار رکھا گیا تھا جس دوران عوام کے مسائل سنے گئے اور انتظامیہ لوگوں کے مسائل کا ازالہ کر لے۔
واضح رہے کہ ضلع میں اب تک 3414 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں، جن میں سے 3312 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں۔ ضلع میں فی الوقت 64 فعال کیسز ہیں۔ وہیں اب تک اس وبا میں ملوث 64 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔