ETV Bharat / state

ڈوڈہ: ہفتہ وار کورونا کرفیو کو ہٹائے جانے کی مانگ - معاشی بدحالی کا شکار

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں ہفتہ وار کورونا کرفیو کے خلاف دکانداروں اور تاجروں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کورونا کرفیو ہٹائے جانے کی مانگ کی۔

ڈوڈہ: ہفتہ وار کورونا کرفیو کو ہٹائے جانے کی مانگ

author img

By

Published : Jul 24, 2021, 7:18 PM IST

ضلع ڈوڈہ کے گندوہ، بھلیسہ و ملک پورہ علاقوں میں تاجرین نے کورونا کرفیو کو ہٹائے جانے کے حق میں احتجاجی مظاہرے کیے۔

ڈوڈہ: ہفتہ وار کورونا کرفیو کو ہٹائے جانے کی مانگ

ڈوڈہ ضلع میں ہفتہ وار (weekend) کورونا کرفیو نافذ رہنے پر تاجر برادری خصوصا دکانداروں اور چھوٹے صنعتی و تجارتی مراکز سے وابستہ تاجروں نے ہفتہ کے روز احتجاج کرتے ہوئے انتظایہ سے ہفتہ وار کورونا کرفیو کو ہٹائے جانے کا مطالبہ کیا۔

احتجاج کر رہے دکانداروں اور تاجریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ قریب دو برسوں سے کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہیں جس کا خمیازہ چھوٹے تاجرین اور یومیہ اجرت پر کام کر رہے کاریگروں اور مزدوروں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

احتجاج کر رہے دکانداروں نے کہا کہ اکثر تاجرین اور دکانداروں نے مختلف بینکوں سے سودی قرضہ حاصل کرکے کاروبار شروع کیا ہے، جس کی انہیں ہر ماہ قسط ادا کرنی پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل لاک ڈائون کے سبب وہ بنکوں کی قسط بھرنے سے بھی قاصر ہیں۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر: کورونا کیسز میں ریکارڈ کمی

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلسل بندشیں اور لاک ڈائون جاری رہنے کے سبب وہ معاشی بدحالی کا شکار ہو رہے ہیں اور وہ اپنے اور اہل خانہ کے لیے مشکل سے دو وقت کی روٹی جٹا پا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں کمی واقع ہونے کے ساتھ ہی جموں و کشمیر کے بیشتر اضلاع میں ہفتہ وار (Weekend) کرفیو کو ہٹائے جانے کی مانگ کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.