ڈوڈہ: جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے گندوہ علاقے میں شجر کاری مہم Plantation Drive in Dodaکے ساتھ ساتھ آگاہی پروگرام بھی منعقد کیا گیا جس میں عوام کو شجر کاری کی اہمیت و افادیت کے علاوہ جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنائے جانے پر زور دیا گیا۔
شجرکاری مہم کا انعقاد غنیۃ العلوم چیریٹیبل ٹرسٹ، عمر ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ، راحت ویلفیئر سوسائٹی، انسپائر ٹرسٹ اور شاہین ٹرسٹ نے باہمی اشتراک کے ساتھ کیا، جبکہ اس مہم میں مقامی باشندوں سمیت ضلع انتظامیہ کے افسران نے بھی حصہ لیا۔
رضاکار تنظیموں کے عہدیداران نے بتایا کہ انہوں نے رواں برس ضلع بھر میں قریب دو لاکھ پودے نصب کرنے کا ٹارگیٹ مقرر کیا ہے۔
شجر کاری مہم میں ایس ڈی ایم گندوہ، ڈوڈہ نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے عوام الناس سے شجر کاری مہم کے تحت زیادہ سے زیادہ پودے لگانے اور جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنائے جانے پر بھی زور دیا۔