ETV Bharat / state

ڈوڈہ: پُل نہ ہونے سے عوام کو مشکلات

عوام نے بہوتہ سڑک کی تعمیر کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نالے پر پُل کے بغیر اس سڑک کی اہمیت ختم ہو جاتی ہے۔

پُل نہ ہونے سے عوام کو مشکلات
پُل نہ ہونے سے عوام کو مشکلات
author img

By

Published : Aug 18, 2020, 5:33 PM IST

ضلع ڈوڈہ کی تحصیل مرمت کے علاقہ بہوتہ اور اُس کے گرد نواح میں رہنے والے عوام نالے پر پُل نہ ہونے سے مشکلات میں ہیں۔

پُل نہ ہونے سے عوام کو مشکلات

عوام کا کہنا ہے کہ بلگراں سے بہوتہ جانے والی سڑک سے گزرنے والے اس 'سڑک نالے' پر پُل کی تعمیر کی مانگ عرصے سے ہو رہی ہے، لیکن تاحال اس پُل کے تعمیر کا کام شروع نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈوڈہ: زخمی نوجوان کو کندھوں پر اٹھا کر اسپتال پہنچانا پڑا

لوگوں کا کہنا ہے کہ برسات کے دِنوں میں اِس نالے کے پانی میں طغیانی آ جاتی ہے، جس سے بلگراں تا بہوتہ سڑک کئی کئی روز تک بند رہتی ہے اور ہزاروں لوگ ضلع کے دوسرے حصّوں سے کَٹ کے رہ جاتے ہیں۔

عوام نے اِس پُل کی مانگ کو ایک بار پھر دہراتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر اس اہم پُل کی تعمیر کا کام جلد سے جلد شروع نہیں کیا گیا تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ اُنہوں نے بلگراں، بہوتہ سڑک کی تعمیر کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا لیکن ساتھ ہی کہا کہ نالے پر پُل کے بغیر اس سڑک کی اہمیت ختم ہو جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.