ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: تیسرے مرحلے کے لئے عملہ روانہ - جمعہ کو ووٹ ڈالے جائیں گے

بھدرواہ ایسٹ اور بھدرواہ ویسٹ دونوں حلقوں میں کانگریس، این سی، بی جے پی، پینتھرس پارٹی کے علاوہ آزاد امیدواروں سمیت 23 امیدوار انتخابات میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

DDCA Election
ڈی ڈی سی انتخابات
author img

By

Published : Dec 3, 2020, 6:46 PM IST

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی اے و پنچایت کے ضمنی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے ڈسٹرکٹ الیکشن اتھارٹی ڈوڈہ نے 90 پولنگ پارٹیوں کو اپنے اپنے پولنگ مراکز کی طرف روانہ کیا۔

ڈی ڈی سی انتخابات

پولنگ عملہ کو ڈسٹرکٹ پنچایت الیکشن آفیسر ڈاکٹر ساگر ڈی ڈائفوڈ کی نگرانی میں حلقہ انتخاب بھدرواہ ایسٹ اور بھدرواہ ویسٹ کے لئے سخت سیکورٹی انتظامات کے ساتھ بھیجا گیا، جہاں کل یعنی جمعہ کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چار روز تک جموں سرینگر شاہراہ پر ٹریفک معطل رہے گا

مذکورہ انتخابی حلقوں کے لئے روانہ کیے گئے عملہ میں جموں و کشمیر پولیس اور مرکزی نیم فوجی دستوں کے مناسب حفاظتی اہلکار پولنگ عملہ میں شامل کئے گئے ہیں۔ انتخابی حکام کے مطابق ڈی ڈی سی حلقہ بھدرواہ ایسٹ میں رائے دہندگان کے لئے 50 پولنگ مراکز جبکہ بھدرواہ ویسٹ میں 40 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

دونوں حلقوں میں کانگریس، این سی، بی جے پی، پینتھرس پارٹی کے علاوہ آزاد امیدواروں سمیت 23 امیدوار انتخابات میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.