ETV Bharat / state

Houses Demolished for Road Connectivity: رابطہ سڑک کی تعمیر کے لئے 4رہائشی مکان منہدم - ڈوڈہ مکان منہدم

جموں و کشمیر میں آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی کئی ایسے علاقے ہیں جہاں ترقی چھو کر بھی نہیں گزری۔ پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے  بعض علاقوں میں آج تک رابطہ سڑک تعمیر نہیں کی گئی جبکہ کئی علاقے آج بھی بجلی سے محروم ہیں۔ Residential Houses Demolished for Road Connectivity

انہدام
انہدام
author img

By

Published : Sep 20, 2022, 2:20 PM IST

ڈوڈہ: ضلع انتظامیہ ڈوڈہ نے گندوہ علاقے میں چلی بالا روڑ کی تعمیر کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ گزشتہ کئی برسوں سے گندوہ - چلی بالا سڑک کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے انتظامیہ نے ایک مقام پر قریب 4رہائشی مکانات کو منہدم کر دیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ رہائشی مکانات سڑک کی تعمیر میں رکاوٹیں حائل کر رہے تھے اور مکان مالکان سے 6برس سے جاری مذاکرات کسی منتقل انجام تک نہیں پہنچے اور بالآخر انتظامیہ نے مکانات کو منہدم کرنے کا فیصلہ کیا۔ Houses Demolished for Road Connectivity in Doda

رابطہ سرک کی تعمیر کے لئے 4رہائشی مکان منہدم

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی سرپنچ نے اسے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ علاقے میں سڑک کی تعمیر کے بعد ہی تعمیر و ترقی کی راہیں ہموار ہو سکیں گی۔ سرپنچ نے دعویٰ کیا کہ ’’بعض افراد کی جانب سے رکاوٹیں کی گئیں، برسوں تک اس حوالہ سے ثالثی کے ذریعے تعطل کو ختم کرنے کی انتھک کوششیں بھی کی گئی جو ناکام ہو گئیں۔‘‘ Residential Houses Demolished in doda

چلی بالا علاقے کے سرپنچ شیخ منیر احمد نے کہا کہ سڑک کی تعمیر کے سبب قریب 5ہزار کی نفوس پر مشتمل آبادی کو راحت نصیب ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.