ETV Bharat / state

Residential House Gutted in Doda: ڈوڈہ میں رہائشی مکان خاکستر

پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں آتشزدگی کے دوران ایک تین منزلہ رہائشی مکان اور اس میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔ Residential House Gutted in Doda، تاہم آتشزدگی کے سبب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Residential House Gutted in Doda: ڈوڈہ میں رہائشی مکان خاکستر
Residential House Gutted in Doda: ڈوڈہ میں رہائشی مکان خاکستر
author img

By

Published : Feb 15, 2022, 9:18 PM IST

ضلع ڈوڈہ میں منگل کو آتشزدگی Fire Incident in Doda کی ایک ہولناک واردات کے دوران ایک رہائشی مکان خاکستر ہو گیا۔ منگل کی دوپہر قصبہ ڈوڈہ میں تنویر احمد نامی ایک شخص کے تین منزلہ رہائشی مکان سے اچانک آگ کے شعلے بلند ہوئے، جس نے آناً فاناً پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا، جب کہ آگ نے ایک اور مکان کو بھی جزوی نقصان پہنچایا۔

ڈوڈہ میں رہائشی مکان خاکستر

مقامی باشندوں نے فوری طور فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔

آتشزدگی کے سبب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ کے سبب لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل Residential House Gutted in Dodaہو گیا۔

دریں اثناء، فائر ٹینڈرز کا کہنا ہے کہ حادثات کی اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ فورا روانہ ہوتے ہیں، تاہم سڑکوں کے کنارے گاڑیاں پارک کرنے اور ٹریفک جام کے سبب وہ بعض اوقات وقت پر حادثے کی جگہ نہیں پہنچ پاتے۔

انہوں نے عوام سے ٹریفک قوانین کی پاسداری عمل میں لانے اور فائر ٹینڈرز کی گاڑی کے لیے راہ ہموار رکھنے کی بھی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.