ETV Bharat / state

ڈوڈہ: رنگ میلہ مذہبی جوش وجذبہ کے ساتھ منعقد - اردو نیوز

صوبہ جموں کے خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں ہی اس میلے کو زیادہ اہمیت ملی اور یہاں ہی اب یہ میلہ لگایا جاتا ہے۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ میلہ لوگوں کو اپنے مذہب کے ساتھ جوڑتا ہے۔

Breaking News
author img

By

Published : Jan 4, 2021, 5:43 PM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں اکسیویں صدی میں بھی ایسے علاقائی منفرد میلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جو ماضی میں کافی مقبول تھے اور یہ میلے موسم بہار، موسم سرما کی برفباری جیسے مواقع پر منائے جاتے تھے۔

ڈوڈہ: رنگ میلہ مذہبی جوش وجذبہ کے ساتھ منعقد

کئی سو سال قبل منائے جانے والے میلوں میں ڈوڈہ کے بھلیسہ علاقہ میں رنگ میلہ بھی مشہور ہے، جس کو سناتن مذہب میں نہایت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

میلہ رنگ کو صدیوں سے سناتن مذہب کو ماننے والے موسم سرما کے ایام میں گندو بھلیسہ کی پہاڑیوں پر مناتے ہیں۔

صوبہ جموں کے خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں ہی اس میلے کو زیادہ اہمیت ملی اور یہاں ہی اب یہ میلہ لگایا جاتا ہے۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ میلہ لوگوں کو اپنے مذہب کے ساتھ جوڑتا ہے۔

ڈوڈہ ضلع کی پہاڑی تحصیل بھلیسہ کے دو علاقہ چِلی اور دھوسہ میں اس میلے کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ میلے کے دوران علاقہ کا روایتی ناچ سب کی توجہ کا مرکز بنتا ہے، جو تمام لوگوں کو دکھایا جاتا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ یہ میلہ صدیوں پرانے تمدن کو فروغ دینے کا کام بھی کرتا ہے اور اس میلے کو اسی لئے، رنگ، کا نام دیا گیا ہے، جس کا مطلب ہی مختلف رنگ ہیں۔ اس میلے کی خصوصیت یہ ہے کہ علاقہ کے پہاڑوں پر جتنی بھاری برفباری ہوتی ہے اس حساب سے ضلع کے لوگ زیادہ سے زیادہ تعداد میں پہنچ کر اس میلے میں شرکت کرکے اپنے قدیم روایتی تمدن کو دیکھتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.