ETV Bharat / state

ڈوڈہ: وسیم رضوی کے خلاف احتجاج

خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں مختلف مذہبی، سیاسی و سماجی تنظیموں نے شیعہ رہنما وسیم رضوی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔

ڈوڈہ: وسیم رضوی کے خلاف احتجاج
ڈوڈہ: وسیم رضوی کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Mar 16, 2021, 5:18 PM IST

پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے بھلیسہ علاقے میں مختلف سیاسی، سماجی و مذہبی جماعتوں نے وسیم رضوی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسے تختہ دار پر چڑھائے جانے کا مطالبہ کیا۔

سیاسی، سماجی و مذہبی جماعتوں نے وسیم رضوی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ریلی کا اہتمام کیا۔ جس دوران وسیم رضوی کے خلاف سخت کارروائی کیے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔

ڈوڈہ: وسیم رضوی کے خلاف احتجاج

اس موقع پر مختلف علماء کرام نے خطاب کے دوران کہا کہ ’’دنیا کا کوئی بھی قانون، کوئی بھی طاقت مقدس قرآن مجید کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کر سکتی۔‘‘

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید قیامت تک کے لیے زندہ و باقی کتاب ہے جس میں آیات تو کیا ایک نقطہ کا بھی فرق نہیں آ سکتا۔

واضح رہے کہ وسیم رضوی نے قرآن مجید سے 26 آیتوں کو نکالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔

وسیم رضوی کی اس حرکت پر ملک بھر میں زبردست ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ مسلم رہنمائوں اور تنظیموں کی جانب سے وسیم رضوی کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.