ETV Bharat / state

Lack of Basic Facilities in Dodhwah, Doda: ’آزادی کے ستر سال بعد بھی لوگ سڑک سے محروم‘

author img

By

Published : Mar 29, 2022, 5:36 PM IST

ضلع ڈوڈہ کے دودواہ علاقے کے باشندوں نے سڑک کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج Protest against Unavailability of Road in Remote Doda Villageکرتے ہوئے کہا ’’ددواہ علاقے میں سڑک اور بجلی جیسی بنیادی ضرورت کی فراہمی تک لوگ کسی بھی انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔‘‘

ضلع ڈوڈہ میں بھرتھ بگلا علاقے کے باشندوں کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج

پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے بھرتھ بگلا گاؤں میں لوگوں نے سڑک کی عدم دستیابی کے حوالے سے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ Protest against Unavailability of Road in Remote Doda Villageاحتجاج میں شامل لوگوں نے ضلع انتظامیہ سمیت سیاسی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’آزادی کے ستر سال بعد بھی لوگ سڑک جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہیں۔‘‘

سطح سمندر سے قریب آٹھ ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ڈوڈہ کے دودواہ، بھرتھ بگلا علاقے کے باشندوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا: ’’1947سے آج تک سبھی حکومتوں نے ہمارے ساتھ استحصال کیا۔ ہمیشہ ہمیں ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا۔ Protest against Unavailability of Road in Remote Doda Villageآزادی کے 70سال بعد بھی لوگ سڑک جیسی بنیادی سہولیت سے محروم ہیں۔‘‘

احتجاج کر رہے لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں سڑک کی عدم موجودگی کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Unavailability of Road in Remote Doda Villageانہوں نے کہا کہ سڑک نہ ہونے کے باعث طلبہ اسکول جانے سے کتراتے ہیں، وہیں اسکول پہنچنے تک اساتذہ کا بھی کافی وقت ضائع ہوتا ہے جس کا راست اثر طلبہ کی تعلیم پر پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایمرجنسی کے دوران مریضوں خصوصا حاملہ خواتین کو اسپتال پہنچانے میں بھی لوگوں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ Dodhwah village in Doda without Roadsانہوں نے کہا کہ علاقے میں سڑک کی عدم دستیابی کے سبب انہیں مریضوں کو چارپائی یا کندھوں پر اٹھا کر نزدیکی شاہراہ تک پہنچانا پڑتا ہے۔ انکے مطابق ماضی میں کئی مریض اسپتال پہنچانے سے قبل ہی فوت ہو چکے ہیں۔

احتجاج کر رہے لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں سڑک نہ ہونے کے باعث دیگر سبھی محکمہ جات میں کام کر رہے ملازمین وقت پر دفتر نہیں پہنچ پاتے۔ ’’ملازمین کو قریب پانچ کلومٹر پیدل سفر کرنا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے وہ کبھی بھی وقت پر دفتر نہیں پہنچ پاتے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’دفتر سے واپس گھر تک پہنچنے کے لیے ملازمین کو وقت مقررہ سے قبل ہی مجبورا دفتر چھوڑ کر بس اسٹیشن پیدل جانا پڑتا ہے۔‘‘

دریں اثناء، احتجاجیوں نے بجلی ترسیلی نظام اور ہیلتھ سیکٹر کے حوالے سے بھی انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ Lack of Basic Facilities in Dodhwah, Dodaانہوں نے ضلع انتظامیہ سے سڑک اور بجلی جیسی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے جانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا: ’’ددواہ علاقے میں سڑک اور بجلی جیسی بنیادی ضرورت کی فراہمی تک لوگ کسی بھی انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.