ETV Bharat / state

Protest Against Land Eviction Order اراضی سے بے دخلی، ڈی اے پی نے کیا ڈوڈہ میں احتجاج - ڈوڈہ احتجاج ڈی اے پی

کاہچرائی اور روشنی لینڈ سمیت سرکاری اراضی سے بے دخلی اور انہدامی کارروائی کے خلاف ڈیموکریٹک پراگریسیو آزاد پارٹی کارکنان نے ڈوڈہ ضلع میں احتجاجی ریلی برآمد کی۔ DAP protest in Doda

اراضی سے بے دخلی، ڈی اے پی نے کیا ڈوڈہ میں احتجاج

author img

By

Published : Jan 21, 2023, 2:40 PM IST

اراضی سے بے دخلی، ڈی اے پی نے کیا ڈوڈہ میں احتجاج

ڈوڈہ: ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی نے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں انہدامی کارروائی اور اراضی سے بے دخلی کے حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاجی ریلی برآمد کی۔ یاد رہے کہ آزاد پارٹی کی جانب سے جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع خصوصاً جموں صوبہ میں احتجاجی ریلیز کا سلسلہ جاری ہے۔ جموں، ادھمپور، رام بن کے بعد آج پارٹی کارکنان کی جانب سے ڈوڈہ میں احتجاج درج کیا گیا۔

ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کی جانب سے ڈاک بنگلوو، ڈوڈہ سے ریلی برآمد کی گئی اور ڈی سی آفس کے قریب اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں شامل ڈی اے پی لیڈران، و کارکنان سمیت مقامی باشندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں ضلع انتظامیہ کو ایک یادداشت بھی پیش کی گئی جس میں حکام سے اراضی سے متعلق جاری کئے گئے سرکیولر کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

قصبہ ڈوڈہ میں شدید بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری کے باوجود ریلی میں درجنوں کارکنان نے شرکت کی۔ ریلی میں آزاد پارٹی کے سینئر لیڈران بشمول جی ایم سروری، آر ایس چِب، محمد اسلم گونی سمیت درجنوں دیگر پارٹی کارکنان نے شرکت کی۔ ریلی میں شامل لیڈران نے انتظامیہ اور انہدامی کارروائی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی شدید مخالفت کی۔

مزید پڑھیں: Protest Against Land Eviction Order : اراضی سے بے دخلی، ڈی سی رام بن کو میمورنڈم پیش

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈیموکریٹک پراگریسیو آزاد پارٹی کے لیڈران و کارکنان نے انہدامی کارروائی اور سرکاری اراضی سے عوام کی بے دخلی کو ’عوام کش‘ اور ’کالا قانون‘ قرار دیتے ہوئے ایل جی انتظامیہ سے فوری طور سرکیولر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.