جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی الیکشن سے قبل کی گئی حدبندی کے خلاف ضلع ڈوڈہ کے اطراف و اکناف سے آوازیں اُٹھ رہی ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انتخابی حلقوں کی حد بندی بلکل غلط طریقہ سے انجام دی گئی ہے۔ جو حدی بندی نہیں بلکہ کسی سیاسی جماعت کے اشاروں پر کی گئی منصوبہ بندی ہے۔
گندو بھلیسہ کی دو پنچائتوں کو بلاک چنگا کے ساتھ ضم کرنے کے خلاف شنو پنچایت اور چوری پنچایت کے لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور حدی بندی پر نظر ثانی کی مانگ کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نئی نسل کو کشمیری تہذیب سے روشناس کرانے کی کوشش
احتجاجی مظاہرین نے متعلقین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جان بوجھ کر گندو کی پنچایتوں کو چنگا بلاک میں شامل کیا گیا ہے۔ جس کو وہ کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کریں گے۔ یہ حدی بندی گاؤں کو تقسیم کرنے کی ایک سازش ہے۔ مقامی لوگوں نے گندو میں حدی بندی کے خلاف جم کر احتجاج کیا اور مانگ کی کہ مذکورہ پنچائتوں کو بلاک گندو کے ساتھ ہی رکھا جائے۔ بصورت وہ دوبارہ سڑکوں پر اُترنے کے لئے مجبور ہو جائیں گے۔