قومی میڈکلینک پلانٹس بورڈ، وزارت آیوش کے تحت انسٹی ٹیوٹ آف ہائی آلٹیٹیوڈ میڈیکل پلانٹ کے احاطے میں اس سینٹر کا افتتاح کیا گیا۔
ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پروگرام میں شرکت کرنے والے افسران میں فائنانشئل کمشنر صحت اور میڈیکل ایجوکیشن جموں و کشمیر اتل ڈلو، سیکریٹری وزارت آیوش روشن جاگی کے علاوہ دیگر کئی افسران بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھدرواہ کے علاقے میں اپنے نوعیت کا پہلا ادارہ قائم کرنے کے لئے مستقل کوششیں کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کسانوں کے برادرانہ مفادات کے حصول کے لئے پروجیکٹ پر جنگی بنیادوں پر کام کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ ’’انسٹی ٹیوٹ کے قیام سے متعدد محققین اور اسکالرز اپنے تحقیقی کاموں کے انعقاد کے لئے ضلع کا دورہ کریں گے۔ کاشتکار جڑی بوٹیوں کی کاشت کے بارے میں تعلیم حاصل کریں گے اور اور معیاری مصنوعات کو آیوش صنعت کے ساتھ ساتھ قومی منڈیوں میں بھی فروخت کیا جائے گا جس کے نتیجے میں کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔‘‘
اس موقع پر ڈی ڈی سی ڈوڈہ نے مرکزی وزراء کو معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دو برسوں میں ضلع میں جڑی بوٹیوں کی کاشت 250 کنال سے بڑھ کر 650 کنال ہوگئی ہے اور ضلع میں لیوینڈر اور گانگو کی کاشت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔