ETV Bharat / state

دفعہ 370کی منسوخی پر ڈوڈہ کے سیاسی رہنماؤں کا ملا جلا رد عمل - جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی

دفعہ 370 کی منسوخی کے دو برس گزر جانے کے بعد جہاں بیشتر سیاسی تنظیمیں اس فیصلے پر اپنا احتجاج درج کر رہی ہیں وہیں بی جے پی سے وابستہ لیڈران و کارکنان نے مرکزی فیصلے کے حق میں ریلیوں اور تقاریب کا اہتمام کیا۔

دفعہ 370کی منسوخی پر ڈوڈہ کے سیاسی رہنمائوں کا ملا جلا رد عمل

author img

By

Published : Aug 5, 2021, 7:08 PM IST

جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی آئینی حیثیت کی منسوخی کے 2 برس مکمل ہونے پر بے جے پی لیڈران و کارکنان کی جانب سے ریلیوں اور تقاریب کا اہتمام کیا گیا وہیں بیشتر سیاسی جماعتوں نے اس فیصلے کے خلاف اپنا احتجاج درج کیا۔

دفعہ 370کی منسوخی پر ڈوڈہ کے سیاسی رہنمائوں کا ملا جلا رد عمل

پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے بھلیسہ علاقے میں بی جے سے وابستہ چند کارکنان نے ایک تقریب کے دوران دفعہ 370کی منسوخی کو تاریخی اور درست اقدام ٹھہراتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سمیت مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی ستائش کی۔

ڈوڈہ سے وابستہ بی جے پی لیڈران نے دعویٰ کیا کہا کہ دفعہ 370کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوا ہے۔ وہیں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے رہنمائوں نے مرکزی سرکار کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی آئینی حیثیت کی منسوخی کے دو برس کے بعد بھی جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ’’زور زبردستی اور یکطرفہ فیصلے سے یہاں کی عوام بے حد اضطراب میں ہے۔‘‘

مزید پڑھیں؛ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد صورتحال ابتر: گپکار الائنس

انہوں نے مرکزی سرکار سے جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کی اپیل کی۔

مزید پڑھیں: کشمیر معاملے میں پاکستان کے وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ کو خط

قابل ذکر ہے کہ 5 اگست 2019 کو پارلیمنٹ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جموں و کشمیر تنظیم نو قانون 2019 کو منظوری دیکر جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کرکے سابق ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کرتے وقت کہا تھا کہ جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.