ETV Bharat / state

ڈوڈہ: سڑک حادثہ میں پولیس اہلکار ہلاک - road accident in Doda

پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں بٹوت - کشتواڑ شاہراہ پر واقع پُل کے نزدیک ایک گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس میں سوار پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔

ڈوڈہ: سڑک حادثہ میں پولیس اہلکار ہلاک
ڈوڈہ: سڑک حادثہ میں پولیس اہلکار ہلاک
author img

By

Published : Mar 23, 2021, 12:24 PM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں منگل کی صبح ایک نجی کار کو پیش آئے حادثہ میں پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

ڈوڈہ: سڑک حادثہ میں پولیس اہلکار ہلاک

یہ حادثہ ضلع کے بٹوت - کشتواڑ شاہراہ پر واقع پُل ڈوڈہ کے مقام پر پٹرول پمپ کے نزدیک اس وقت پیش آیا جب ایک نجی وین زیر نمبر PB35L-3419 بھالہ سے ڈوڈہ کی طرف جا رہی تھی۔ گاڑی پُل ڈوڈہ کے نزدیک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں گاڑی میں سوار پولیس اہلکار کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔

حادثہ کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگوں کے علاوہ پولیس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قانونی و طبی لوازمات کے لیے ڈوڈہ اسپتال روانہ کیا۔

قانونی و طبی لوازمات کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔

حادثہ میں ہلاک ہوئے پولیس اہلکار کی شناخت 35سالہ امجد حسین ولد شوکت حسین قاضی ساکنہ بھالہ، ضلع ڈوڈہ کے طور پر ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.