ڈوڈہ: جموں و کشمیر پولیس نے ہفتہ کے روز ضلع ڈوڈہ کے ٹھٹھری علاقے سے تعلق رکھنے والے لشکر طیبہ تنطیم سے وابستہ عسکریت پسند کی جائیداد کو ضبط کر لیا ہے۔Police attach property of LeT commander in Doda
ایس ایس پی ڈوڈہ اور ضلع مجسٹریٹ ڈوڈہ نے عدالت حکم پر عمل درآمد کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی اور مذکورہ عسکریت پسند کے گاؤں خان پورہ علاقہ میں واقع 04 کنال اور 2½ مرلہ اراضی کو ریونیو اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے منسلک کیا۔LeT commander of Doda Property Attached
پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈوڈہ کے ٹھٹھری علاقہ کے میں جو جائیداد منسلک کی گئی ہے وہ پاکستان سے کام کرنے والے لشکر طیبہ کے کمانڈر عبدالرشید کی ہے۔Militant Property Attached
بیان میں کہا گیا ہے کہ عبدالرشید نے اسلحہ کی تربیت حاصل کرنے کے لیے 1993 میں پاکستان گیا تھا اور اسلحہ کی تربیت حاصل کرنے کے بعد اس نے دراندازی کی اور ضلع ڈوڈہ میں سرگرم رہا۔
پولیس بیان کے مطابق عبدالرشید دیگر عسکریت پسندوں کے ساتھ شہریوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں اور علاقے میں تشدد کے واقعات میں ملوث پایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ مذکورہ عسکریت پسند نے نوے کی دہائی میں علاقہ کے کئی نوجوانوں کو عسکریت پسندی میں شامل ہونے کے لیے اکسایا اور بھرتی بھی کیا۔
بیان کے مطابق مذکورہ عسکریت پسند کو عدالت نے مجرم بھی قرار دیا گیا اور اس وقت وہ پاکستان سے کام کر رہا ہے اور سوشل میڈیا اور ورچوئل موڈ کے ذرائع ڈوڈہ کے نوجوانوں کو عسکریت پسندی میں شامل ہونے کی طرف راغب کر رہا ہے۔پولیس کے مطابق مذکورہ عسکریت پسند ایف آئی آر نمبر 23/1997 کے میں ملوث ہے اور عدالت کے حکم کے مطابق مجرم مفرور ہے۔
یہ بھی پڑھیں: