جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے دور دراز سب ڈویژن گندو کے گاؤں سنگینی میں خراب سڑک کی وجہ سے مقامی افراد میں انتظامیہ شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے۔
اسی سبب سنگینی کے عوام نے تحصیل صدر مقام پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔
ایس. ڈی. ایم گندو پریتم لال تھاپا کے سامنے سڑک کے متعلق اپنی شکایت درج کی۔
لوگوں نے بتایا کہ مذکورہ علاقہ کے لئے تعمیر کی جا رہی سڑک کا کام ایک سال قبل بند کر دیا گیا ہے ۔جس وجہ سے مقامی آبادی کو موسم سرما کے دوران شدید مشکلات درپیش آ رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:پونچھ: عسکریت پسندوں کی کمین گاہ تباہ، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
عوامی مسائل مطالبات کو ایس ڈی ایم گندو نے غور سے سُنا اور یقین دلایا کہ خستہ حال سڑک کا جائزہ لینے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔
اس کے بعد ہی سڑک کا کام شروع ہو گا۔
انھوں نے کہا کہ ان دنوں برفباری کے موسم میں سڑک کی تعمیر کو شروع نہیں کیا جا سکتا ہے ۔تاہم موسم میں خوشگوار تبدیلی کے بعد اس کی مرمت شروع کر دی جائے گی۔