جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں محکمہ لیبر کی جانب سے پردھان منتری شرم یوگی مندھان پنشن منصوبہ کے تحت پنشن ہفتے منانے کا آغاز کیا گیا Pradhan Mantri Shram Yogi Maandhan Yojana۔
یہ ہفتہ غیر تسلیم شدہ کارکنان کے مذکورہ اسکیم کے تحت اندراج کے لئے منایا جا رہا ہے ۔جس میں رکشا چلانے والے، بغیر زمین کے مزدور، منریگا ورکرس، ریڑی فروش، دھوبی آنگن واڑی ورکرس، تعمیراتی وکرس کے اندراج کو یقینی بنانا ہے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ لیبر کمشنر ڈوڈہ گھنے شیام بسوترا نے اس پی ایم پنشن اسکیم کے حوالے سے تفصیلی جانکاری دی۔
مزید پڑھیں:
اُنہوں نے پنشن اور دیگر فلاحی اسکیموں کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا اور تعمیراتی اور دیگر مزدوروں کو ای شرم پورٹل کے حوالے سے روشناس کرایا۔