ETV Bharat / state

ڈوڈہ: مرحوم مفتی محمد سعید کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

ڈوڈہ میں مرحوم مفتی محمد سعید کو پانچویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

ڈوڈہ: مرحوم مفتی محمد سعید کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
ڈوڈہ: مرحوم مفتی محمد سعید کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
author img

By

Published : Jan 7, 2021, 10:18 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) ضلع اکائی ڈوڈہ نے جموں و کشمیر کے معروف سیاستدان و سابق وزیر اعلی مرحوم مفتی محمد سعید کو اُن کی 5 ویں برسی پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

پی ڈی پی ضلع صدر ڈوڈہ شہاب الحق بٹ نے کہا کہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک سیاسی رہنما مفتی محمد سعید جنہوں نے ملک کے اندر جموں و کشمیر کی نمائندگی کی اور سیاست میں اپنا لوہا منوایا ہے۔

ان کو ایک دور اندیش اور متاثر کن سیاسی شخصیت کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس موقع پر مرحوم کی عوامی خدمات اور جموں و کشمیر کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے لگن اور عزم کو یاد کیا۔

شہاب نے کہا کہ مرحوم مفتی محمد سید نے جموں و کشمیر کی عوامی زندگی میں جو کردار ادا کیا اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

لوگ اُن کی دور اندیشی اور پختگی کو یاد کرتے رہیں گے جس کی مدد سے انہوں نے سیاست اور انتظامیہ میں خود کام کیا اور ریاست جموں و کشمیر کے لوگوں کو نوے کی دہائی کے ظلم و جبر سے آزاد کیا۔

اس موقع پر پی ڈی پی ضلع نائب صدر ریاض حسین منٹو، زونل صدر شیخ طارق، فاروق احمد زرگر، حشام الدین، عبدالغنی ریشو، راشد زرگر، سجاد کھوکر، امتیاز احمد بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈوڈہ: برسی کے موقع پر مفتی سعید کی خدمات کو یاد کیا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.