ڈوڈہ ضلع کے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال گندوہ District Hospital Gandoh میں ایک بچے کے انتقال کے بعد والدین نے ڈاکٹروں پر لاپرواہی کا الزام عائد کیا ہے۔ بچے کے والدین کے بیان کے مطابق وہ صبح گھر پنچایت ڈھکی سے 5 کلومیٹر پیدل چل کر گندوہ اسپتال پہنچے اور وہاں کوئی ڈاکٹر نہیں تھا۔ کافی دیر بعد بی ایم او گندوہ ہسپتال Gandoh Hospital آتے ہیں اور بچے کے والدین سے بات کرتے ہوئے اسرار الحق چودھری 'آپ کے بچے کو آکسیجن کا مسئلہ ہے اور ہمارے پاس ہسپتال میں آکسیجن مشین Oxygen machine نہیں ہے'۔
بچے کے والد نے دعویٰ کیا کہ ان کی بچی کی موت مبینہ طور پر ایس ڈی ایچ گندوہ میں ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث ہوئی کیونکہ انہوں نے ہسپتال میں اس کے بچے پر توجہ نہیں دی۔
ہسپتال کے ایک عملہ نے بتایا کہ شفکت حسین نے بتایا کہ جب والدین ہسپتال آئے تو بچہ بہت بیمار تھا۔ ہم نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ جدید علاج کے لیے ضلع اسپتال ڈوڈہ جائیں District Hospital Doda، لڑکی بہت بیمار تھی، ہم نے وہاں اس کا علاج کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ان کے علاج سے پہلے ہی دم توڑ گئی۔ ہم نے اسے بچانے کی پوری کوشش کی لیکن ایسا نہ ہو سکا۔ اس دوران کئی سیاسی جماعتوں نے اس معاملے میں انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں:
ہسپتال کے ذمہ دار اشفاق خانجی نے کہا کہ ہم مذکورہ واقعات کے بارے میں حقائق پوچھ رہے ہیں جو (ایس ڈی ایچ) گنڈوہ میں صبح پیش آئے جس کے بعد قصورواروں کو آہنی ہاتھوں سے پکڑا جائے گا۔