ETV Bharat / state

کھلینی نالے میں کار گرگئی، ایک شخص ہلاک - جموں وکشمیر کی خبریں

حادثے کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگوں کے علاوہ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاش کو میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا۔ قانونی کارروائی پوری کرنے کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کیا گیا۔

کھلینی نالے میں کار گرگئی، ایک شخص ہلاک
کھلینی نالے میں کار گرگئی، ایک شخص ہلاک
author img

By

Published : Oct 24, 2021, 4:14 PM IST

جموں وکشمیر کےخطہ چناب کی سڑکوں پر بالخصوص بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ پر سڑک حادثات کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈوڈہ کے کھلینی نالے میں اتوار کی صبح ایک ماروتی کار زیر نمبرJK02T 5058 جو ڈوڈہ کی طرف جارہی تھی ۔لیکن ڈوڈہ پہنچنے سے قبل ہی کھلینی نالے میں ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر دو سو فِٹ گہرے نالے میں جاگری۔ جس کے نتیجہ میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

کھلینی نالے میں کار گرگئی، ایک شخص ہلاک

موصول اطلاعات کے مطابق سڑک کا یہ حادثہ ڈوڈہ صدر مقام سے پانچ کلو میٹر دور شمال مشرقی علاقہ کھلینی نالے میں پیش آیا۔

کھلینی نالے میں کار گرگئی، ایک شخص ہلاک
کھلینی نالے میں کار گرگئی، ایک شخص ہلاک

یہ بھی پڑھیں:شوپیان:سی آر پی ایف کی فائرنگ میں عام شہری کی موت

حادثہ کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگوں کے علاوہ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاش کو میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا۔ جہاں قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کیا گیا۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے کی شناخت عاشق حسین شاہ ولد غلام شاہ ساکن اکرم آباد ڈوڈہ کے طور پر ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ کھلینی نالے میں ایک ماہ کے اندر یہ چوتھا سڑک حادثہ ہے جس میں چھ افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.