جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے بھرت علاقہ میں جنگلی بھالو نے ایک شخص پر حملہ کرکے اسےشدید طور پرزخمی کردیا۔
مذکورہ شخص کی پہچان نذیر احمد ولد جمیل علی کے طور ہوئی ہے۔ تاہم نذیر احمد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔
مذکورہ شخص کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ میں ابتدائی علاج معالجہ کے بعد میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا ہے ۔
قابل ذکر بات ہے کہ ڈوڈہ خطہ میں گزشتہ دو دہائیوں میں درجنوں افراد جنگلی جانوروں کے حملوں میں ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں ۔اور کروڑوں کے مال مویشیوں کا نقصان بھی ہوا ہے ۔
تاہم ابھی تک سرکاری طور ایسے متاثرین کے لئے کسی بھی طرح کی کوئی امداد کا قانون موجود نہیں ہے۔ جبکہ سیول سوسائٹی عرصہ دراز سے ایسے متاثرین کے لئے بھر پور معاوضہ کا مطالبہ کر رہی ہے۔