ETV Bharat / state

ڈوڈہ: سڑک حادثے میں نوجوان ہلاک - خستہ حال سڑک

ڈوڈہ کے باشندوں نے خستہ حال سڑک کو حادثے کی اصل وجہ قرار دیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں جس کے سبب آئے روز اس طرح کے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

ڈوڈہ: سڑک حادثے میں نوجوان ہلاک
ڈوڈہ: سڑک حادثے میں نوجوان ہلاک
author img

By

Published : Nov 16, 2021, 4:03 PM IST

ضلع ڈوڈہ کے دیسہ، کپرن سڑک پر بیمنہ بس اسٹینڈ کے قریب ایک کار حادثے کا شکار ہوگئی جس میں سوار ایک شخص ہلاک جب کہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

ڈوڈہ: سڑک حادثے میں نوجوان ہلاک

اطلاعات کے مطابق سڑک حادثہ پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے دیسہ کرپن سڑک پر بیمنہ، بھاگواک کے مقام پر اُس وقت پیش آیا جب ایک الٹو کار زیر رجسٹریشن نمبر HR31J-0551 دیسہ سے ڈوڈہ کی طرف جارہی تھی اور بیمنہ بس اسٹینڈ کے نزدیک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہرے نالے میں جاگری۔

حادثے کے نتیجے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جب کہ گاڑی میں سوار دوسرا شخص شدید زخمی ہوگیا۔

حادثے کے فوراً بعد مقامی باشندوں نے بچاؤ کارروائی شروع کی اور زخمی شخص کو میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا، جہاں اُس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:

حادثے میں ہلاک ہوئے شخص کی شناخت پرمجیت سنگھ ولد چونی لال ساکن للور، دھندل کے طور پر ہوئی ہے جو ایک فوجi جوان بتایا جارہا ہے، جب کہ زخمی شخص کی شناخت خورشید احمد ولد محمد اکبر نائک ساکن بیمنہ کے طور پر ہوئی ہے۔

دریں اثناء، مقامی باشندوں نے خستہ حال سڑک کو حادثے کی اصل وجہ قرار دیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں جس کے سبب آئے روز اس طرح کے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’مسافروں کو ہر روز جان ہتھیلی پر رکھ کر سفر کرنا پڑرہا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.