ETV Bharat / state

پولیو مہم کامیاب بنانے کے لیے ضلع ڈوڈہ میں اعلی افسران کی میٹنگ

author img

By

Published : Jan 8, 2021, 9:27 AM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر کی ہدایت پر اے ڈی سی ڈوڈہ کشوری لال نے پولیو کے حفاظتی ٹیکے (آئی پی پی آئی) پروگرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کی۔

image
image

ڈوڈہ میں منعقدہ اس میٹنگ میں بتایا کہ این آئی ڈی پروگرام کے دوران 0 سے 5 سال تک کے 70،790 بچوں کو ضلع ڈوڈہ میں 17 جنوری سے پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اے ڈی سی کو مطلع کیا گیا ہےکہ اس مقصد کے لیے 17 جنوری کو پورے ضلع میں 523 پولیو بوتھ قائم کیے جائیں گے۔ 18 اور 19 جنوری کو گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ضلع ڈوڈہ میں 17 جنوری سے پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

موسم خراب ہونے کی صورت میں پولیو مہم میں سات دن تک توسیع کی جاسکتی ہے ۔اس عمل کے لیے کُل 105 سپروائزر آئی پی پی آئی بوتھس کی نگرانی کے لیے مصروف عمل ہیں اور 46 ایسے علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں پہنچنا مشکل ہے ۔

جس میں مختلف محکموں کے عہدیداروں کی مناسب تعیناتی کے علاوہ نگران ٹیمیں، آنگن واڑی کارکنان کے ساتھ 2،124 صحت کارکنوں کی خدمات، آشا کارکنان اور محکمہ تعلیم کے ملازمین کو بھی حفاظتی ٹیکہ کاری میں مناسب کارکردگی اور نگرانی کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

سی ایم او ڈوڈہ نے اے ڈی سی کو مانیٹرنگ پلان کے بارے میں بھی آگاہ کیا ہے جس کے تحت ضلع ڈوڈہ کو پانچ زون ٹھاٹھری گندوہ، عسّر، گھٹ اور بھدرواہ میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.